پاکستان، چین کی کاشغر اسلام آباد روٹ پر ائیر کارگوسروس شروع


بیجنگ(صباح نیوز)پاکستان اور چین نے چین کے علاقے  میں کاشغر کے ہوائی اڈے پر ایک پاکستانی کارگوجہاز کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ کاشغر اسلام آباد روٹ پر فضائی کارگو سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

چین کے عالمی ریڈیو کے مطابق 2019 میں کاشغر کراچی کارگو روٹ کے بعد سے یہ کاشغر کے ہوائی اڈے سے پاکستان کیلئے دوسرا عالمی کارگو روٹ ہے۔شاہراہ ریشم اقتصادی پٹی کاشغرہوائی اڈے کے مرکزی فضائی راستے نے سنکیانگ، جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کیلئے فضائی ٹریفک اور سروس پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کارگوراستے کھول دیئے ہیں۔

بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداری اور بین الاقوامی ہوابازی مرکز کی تعمیر سنکیانگ خطے کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے