بہرام خان ترین، راحیل کامران چیمہ، ساجد تنولی، گوہر رحمن خٹک، غیاث الحق اور اسرار عباسی نے شرکت کی دریں اثناچیئرمین پیپلزپارٹی سے سول سوسائٹی کے وفد نے زرداری ہاس اسلام آباد میں ملاقات کرکے اہم ملکی اور غیرملکی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنج اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر سول سوسائٹی کے وفد نے ملکی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراسے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد میں شامل مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں کو ان کے شعبوں میں خدمات اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں احمد فراز خان ایڈووکیٹ، بیرسٹر سیف اللہ غوری، بلال طارق خان، ڈاکٹر عبدالمہیمن، ڈاکٹر ماریہ حامد، ڈاکٹر سلمہ ملک، فہیم سردار، حافظ محمد طاہر، ہما فواد ، جہانزیب دورانی، کنول ملک، لبنی بھایت ، ایس ایم طارق، جاوید اختر، پیر محمد انور، جنید، راجہ محمد خان، ثانیہ کامران، شہباز ظہیر، شمامتہ الامبرارباب، بلند سہیل، کشف احمد، طلحہ رحمانی، اسامہ ملک، عثمان اقبال بندل اور یوسف مسیح بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔