لاہور (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سنٹرل بورڈ آف مینجمنٹ کاغیرمعمولی اجلاس مرکزی صدرڈاکٹرحفیظ الرحمن کی زیرصدارت الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔سنٹرل بورڈ نے غزہ ریلیف سے متعلق سر گرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آگے کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی ۔
بورڈ اجلاس میں نائب صدورمحمدعبدالشکور،ائیرمارشل (ر)فاروق حبیب،ڈاکٹرمشتاق احمدمانگٹ،اعجازاللہ خان،سیکرٹری جنرل سیدوقاص انجم جعفری سمیت پاکستان بھرسے بورڈ ممبران شریک ہوئے۔شرکا کی طویل ڈسکشن اور تجاویزکی روشنی میں کئے گئے فیصلوں کااعلان کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہاکہ الخدمت تمام جدیدآلات سے لیس 10 ایمبولینس تیارکرکے غزہ پہنچائے گی۔
غزہ میں فیلڈہاسپٹل کے قیام کے لیے یواین،اوآئی سی،فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (فیما) ICRC سمیت دیگرعالمی اداروں سے کوآرڈینیشن کی جائے گی۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ فوری غذائی اجناس اور ضروری ادویات سمیت دیگرامدادی سامان ائیرکارگو کے ذریعے بھجوانے کا اہتمام کرے گی، جبکہ بحری جہازوں کے ذریعے خوراک ودیگرضروریات زندگی بھجوانے کاجائز ہ لے کرعملدرآمد کیا جائے گا۔