عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم کا نوٹس لے،محمد غالب


برمنگھم(صباح نیوز) تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور دیرپا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرنے میں مضمر ہے،ہندوستان نے سوا کروڑ کشمیریوں کو گزشتہ3برسوں سے یرغمال بنارکھا ہے،ہندوستان نے کشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کرکے تمام انسانی حقوق معطل کرکے مظالم کی انتہاکررہاہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم کا نوٹس لے،اقوام متحدہ ،یورپی یونین اور اوآئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوکروڑ انسانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کی اقراردادوں کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں

ان خیالات کااظہارانھوں نے وفود سے گفتگورکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ تہذیب یافتہ دور میں اٹھ ارب انسانوں کی موجودگی میں ہندوستا ن نے عہد کر کے انحراف کیاہوا ہے اور کشمیریوں کو حق دینے کے لیے تیار نہیں ہے تو یہ پوری انسانیت کے لیے چیلنج ہے،مقبوضہ کشمیرکے اندر تمام انسانی حقوق معطل ہیں،کالے قوانین کی آڑ میں ہندوستان کی 15لاکھ فوج بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے،انسانی حقوق کے عالمی ادارے رپورٹس پیش کرچکے ہیں،بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹس سامنے آنے کے باوجود ہندوستان کے خلاف کارروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے،عالمی برادری کی خاموشی سے ہندوستان کی قابض افواج کو مزید شہ مل رہی ہے

انھوں نے کہاکہ نریندرمودی کی دستبرد سے ہندوستان کے اندرکوئی بھی اقلیت محفوظ نہیںہے،ہندو توا سوچ اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بڑے قتل عام  کے منصوبے بنائے جارہے ہیں،کشمیر اورہندوستان کے اندر بڑا انسانی المیہ رونما ہونے سے قبل عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔