تاشقند(صباح نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں 16ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے تجارت، رابطے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تنظیم کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا ۔
ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطی کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ سیکرٹری جنرل نے ای سی او کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او سیکرٹریٹ کے عزم کا یقین دلایا۔