غزہ(صباح نیوز) فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں غزہ کی پٹی پر31 دنوں میں30ہزار ٹن بارودی مواد گرایا گیاجس کے نتیجے میں 222,000 مکانات کو نقصان پہنچا اور 40,000 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے میڈیا کو بتایا کہ ، 40 ایمبولینسیں تباہ، 113 صحت کے اداروں کو شدید نقصان پہنچا اور 18 ہسپتالوں اور 40 مراکز صحت کو تباہ کیا گیاہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی،
جب کہ 1.5 ملین شہری اپنے گھروں سے پناہ گاہوں یا رشتہ داروں کی طرف بے گھر ہوئے۔ غزہ میں 53 علما شہید ہوگئے جب کہ سرائیلی قابض فوج نے 56 مساجد کو مکمل طور پر، 136 دیگر کو جزوی طور پر اور 3 گرجا گھروں کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی بمباری میں 237 اسکول تباہ ہوئے، 60 اسکولوں کو ناکارہ کردیا اور 88 سرکاری ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا اور جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک 49 صحافیوں کو شہید کیا گیا۔ پانی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس اور پانی کے کنوں کو پہنچنے والے نقصانات کا مکمل اندازہ لگانے سے قاصر ہے۔