31دنوں کے دوران کم از کم 10569 فلسطینی شہید،الجزیرہ

غزہ(صباح نیوز) الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے 31 دنوں کے دوران کم از کم 10569فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں214 فلسطینی شہید ہوئے فلسطینی وزارت صحت کی منگل کے روز جار ی رپورٹ کے مطابق 4324 بچے شہید ہوئے ،شہید ہونے والی فلسطینی خواتین کی تعداد 2719ہوگئی جب کہ 631 معمر افراد شہید ہوئے ہیں۔سات اکتوبر کے بعد اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار ہوگئی ہے۔اس عرصے میں صہیونی قابض فوج نے 1071 فلسطینی خاندانوں کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اسرائیلی بمباری میں طبی عملے کے 200 کارکن شہید ہوئے جب کہ 40 ایمبولینسوں کو تباہ کردیا گیا۔صحت کے120 مراکز جن میں 18 ہسپتال شامل ہیں کو بتاہ کردیا گیا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ 2450 افرادلا پتا ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ان میں 1350 بچے ہیں۔ غزہ کی پٹی میںاسرائیلی افواج کا ہولوکاسٹ مسلسل 33ویں دن میں داخل جاری ہے، آبادیوں پر بمباری کی، شہریوں اور، ضروریات زندگی کو نشانہ بنایا۔ غزہ شہر کے مغرب میں انصار گول چکر کے قریب بے گھر افراد پر مشتمل اسکول پر بمباری کی گئی۔قابض فوج کی شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں نو شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔

خان یونس اور رفح کے مشرق میں وقفے وقفے سے گولہ باری اور توپ خانے سے شیلنگ کی گئی۔کہ غزہ شہر کے جنوب مغرب میں کیریفور مال کے قریب اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔غزہ شہر کے الشاطی کیمپ کے مضافات اور تل الھوا اور الزیتون محلوں کے جنوب میں شدید جھڑپوں اور فلیش بموں کی فائرنگ کے درمیان ہوائی جہازوں نے شدید فضائی حملے شروع کیے۔غزہ کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں سمور اور حسونہ خاندانوں کے گھروں پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

بیت لاہیا کے مشرق میں تل الزعتر اور قلیبو میں شدید بمباری کی۔ غزہ شہر کے شمال میں انڈونیشیا کے ہسپتال کے قریب اکشیخ زید سٹی کے ایک ٹاور پر بمباری کی۔بچوں سمیت کئی شہری زخمی ہوگئے۔ جب کہ جبالیہ کیمپ کے وسط میں الامین محمد مسجد کے قریب ایک رہائشی چوک پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔قابض فوج نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں واقع المشتل ہوٹل کے الشاطی کیمپ اور آس پاس کے علاقوں پر شدید گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا۔