لندن(صباح نیوز)برطانوی لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر عمران حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر لیبر اپوزیشن لیڈر سر کیر اسٹارمرز کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے استعفی دے دیا ہے ۔بریڈ فورڈ ایسٹ کے ایم پی، جو آٹھ سال سے لیبرز فرنٹ بینچ پر تھے، نے کہا کہ وہ بھاری دل کے ساتھ استعفی دے رہے ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ وہ لیبر پارٹی کے ایجنڈے پر کاربند ہیں لیکن غزہ پر سر کیر کے اختیار کردہ موقف سے اختلاف ہے ۔ شیڈو منسٹر عمران حسین نےغزہ میں جنگ بندی پر زور دے ریت ہیں جبکہ لیبر اپوزیشن لیڈر سر کیر اسٹارمرز کہتے ہیں کہ جنگ بندی سے “حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملے گا۔
لیبر پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں توقف بحران سے نمٹنے کا سب سے حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔سر کیر نے دلیل دی ہے کہ جنگ بندی حماس کو مستقبل میں حملے کرنے کی اجازت دے گی،