نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑدوروزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے

تاشقند(صباح نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ازبکستان پہنچ گئے۔ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ازبکستان کے وزیر اعظم عبداللہ نگمیتوچ اریپو نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔