اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور جمہوریہ کوریا آج سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور جمہوریہ کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن نے سفارتی ذرائع سے مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق پاکستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعلقات خصوصیت سے گرمجوشی اور صاف گوئی کے ساتھ نمایاں ہیں جو مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو نمایاں کرتے ہیں۔وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور جمہوریہ کوریا کی وزیر خارجہ پارک جن نے پاکستان اور کوریا کے تعلقات کی بھرپور تاریخ، سماجی و ثقافتی تعلقات، ترقی اور اقتصادی تعاون اور تارکین وطن کے تعاون کا جائزہ لیا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے پل کا کام کرتے ہیں۔ وزرا خارجہ نے مستقبل میں تعاون کے مضبوط امکانات پر زور دیتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے کا اعادہ کیا
Load/Hide Comments