کراچی(صباح نیوز) کراچی میں نیگلیریا سے ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا ۔اس حالیہ ہلاکت کے ساتھ اس سال پاکستان میں نیگلیریا نامی دماغی امیبا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد آٹھ ہو گئی ۔کراچی کے رہائشی 11 سالہ بچے کو بخار، شدید سر درد، اور خون کی الٹی کی خطرناک صورت حال کی علامات کے باعث نجی ہسپتا ل میں داخل کرایا گیا۔
تشخیصی ٹیسٹوں کی ایک سیریز کے بعد، ڈاکٹرزنے تصدیق کی کہ فرد کو مہلک نیگلیریا انفیکشن ہوا تھا، یہ ناخوشگوار واقعہ نیگلیریا سے کراچی اور وسیع تر علاقے کے رہائشیوں کے لئے درپیش خطرے کو نمایاں کرتا ہے۔امیبا، جس کا پھیلاؤ اور افزائش تیزی ہوتی ہے، صحت عامہ کے اہلکاروں کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کراچی میں نیگلیریا سے ہونے والی زیادہ تر اموات دیکھنے میں آئی ہیں، جن میں شہر میں پانچ اموات ہوئی ہیں۔مزید برآں، کوئٹہ، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ایک ایک ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔