دیربالا(صباح نیوز)دیر بالاکے علاقے میں شدید برف باری سے مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں ماں اور 4 جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ دیر کے علاقے ڈوگ درہ میں پیش آیا، جہاں شدید برف باری اور بارش کے باعث مکان کی چھت بوجھ برداشت نہ کرسکی اور گر گئی۔ مرنے والوں میں 4 بچے اور ماں شامل ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ تمام افراد ایک ہی کمرے میں سو رہے تھے۔ امدادی کارروائی کے دوران پانچوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی رواج اور پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا ۔