حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ،حکومت ،سیکورٹی ادارے مذمتی بیانات سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ،بارہ ربیع الاول مبارک مقدس دن جلوس پر دھماکے کرنے والے انسانیت کے دشمن اور دہشت گرد ہیں حکومت ،سیکورٹی ادارے مذمتی بیانات اور لواحقین کومعاوضہ دینے سے بری الزمہ نہیں ہوسکتے دہشت گردی کو جڑسے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔جماعت اسلامی مظلوم لواحقین کیساتھ اور ہر ظلم جبر دہشت گردی کے خلاف ہے۔ ۔اسمگلنگ میں ملوث فورسزکے اہلکاروں کا کورٹ مارشل ،اورسول وفوجی اہلکاروں سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے مستونگ دھماکے کے شہداء کے گھروں پر فاتحہ خوانی کے موقع پرتعزیت کرتے ہوئے خطاب میں  میں کیااس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،سلطان محمدمحنتی ،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ، عابدحسین ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اس موقع پر شہداء کی مغفرت درجات کی بلندی،پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعاکی انہوں نے اس موقع پر مزید کہاکہ نبی مہربان ۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کامیابی وکامرانی کا راستہ اسوہ نبوی ۖ ہے۔حکمران وادارے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے سیکورٹی فورسزحکمرانوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ ملک میں بدعنوانی ،بے روزگاری ،مہنگائی کیساتھ بدامنی میں بھی بدترین اضافہ ہوا ہے ملک کو آئی ایم ایف اور امریکی اہلکاروں کی کالونی بنادی گئی ہے ۔نگران الیکشن کی طرف جانے کے بجائے مہنگائی بھاری سودی قرضوں ،بدعنوانی اور بدامنی میں اضافے کے سابقہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں نوازشریف زرداری مسائل کا حل نہیں انہی کی وجہ سے آج پچیس کروڑعوام مسائل کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں مفت خوری ،بدامنی ،بدعنوانی ،بجلی گیس وٹیکس چوری کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

جرائم پیشہ افراد،مافیاز،بدعنوانی کی گٹ جوڑ نے عوام کو مسائل کے دلدل میں پھنسا دیا ہے 25کروڑعوام کاکوئی ولی وارث نہیں ۔لٹیرے حکمرانی کرکے واپس لندن برطانیہ امریکہ چلے جاتے ہیں الیکشن قریب آتے ہیں پھر قوم پر مسلط کرنے کیلئے سودے بازی کرکے ان کو پاکستان بلالیا جاتا ہے لٹیروں کو سزادینے کے بجائے سازباز،لے دے کرکے بیماری کے بہانے ملک سے فرارکیا جاتاہے فرارہوتے ہی بیماری ختم ہوجاتی ہے اور الیکشن قریب آتے ہی ان کوعوام یاد آجاتے ہیں یہ ڈرامے اب ختم ہونے چاہیے عوام ہوش کاناخن لیں غربت کے مارے عوام دو وقت کھانے کو ترس رہے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے خودکشی وخودسوزی پرمجبور عوام آئندہ الیکشن میں مسائل کے حل ،پریشانی ومشکلات سے نجات ،بچوں کے مستقبل بچانے کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں