کوئٹہ(صباح نیوز)سانحہ مستونگ کے خلاف اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو ہونے والے افسوسناک سانحے کے پیش نظر کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔اتحاد اہلسنت کی اپیل پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ر ہے ۔ اس وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔
اتحاد اہلسنت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہیں، حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا گیا ۔ حملہ آور کے اعضا ڈی این اے کیلئے بھجوائے جا رہے ہیں۔