ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں 36ہزار روپے کی ریکارڈ کمی


 اسلام آباد (صباح نیوز)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے بعد ستمبر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔

31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی تاہم 30 ستمبر تک صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت دو لاکھ 3 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ ایک ماہ کے دورن سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ 36 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ڈیلرز کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑی کمی کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔