کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بجلی میٹرزچیک کرنے کے دوران معصوم عوام کو زودوکوب کرکے زخمی کرنا،پولیس کی طرف سے تشدد،لڑائی جھگڑے کرنا حالات کو خراب کرنے کے مترادف ہے بڑے چوروں کے بجائے مہنگائی غربت بیر وزگاری کے ستائے عوام پر چھاپے بھاری جرمانہ بدترین ظلم اور دہشت گردی ہے نگران حکومت پولیس کی وردی اور کیسکواہلکاروں کے نام پر غنڈوں کو لگام دیں بصورت دیگر حالات مزید خراب ہوں گے توذمہ دارحکومت انتظامیہ اور پولیس ہوگی ۔کوئٹہ چمن شاہراہ پر چیک پوسٹوں پر عوام کی تذلیل ،رشوت طلب کرنااور عزت نفس مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ گورنر ہائوس کیساتھ ہونے والے کامیاب دھرنے سے یہاں کے عوام وشہریوں کو حوصلہ ملا ہے کہ انشاء اللہ جماعت اسلامی ہمارے مسائل حل کریگی دھرنے میں شرکت کرنے والوں کے مشکور ہیں جماعت اسلامی کی پوری ٹیم مبارک باد کے مستحق ہے ،جماعت اسلامی کے لیے میدان کھلے ہیں عوام نے سب کو آزمالیامگر ناامیدہوئے اب امید کی کرن جماعت اسلامی ہے ۔جماعت اسلامی معصوم عوام ،تاجروں ،دکانداروں سمیت ہر مظلوم کیلئے آوازاُٹھائیگی عوام الناس ظلم کو برداشت کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ ظلم اور ظلم سے نجات دلائی جائیں ۔
ملک میں چوروں لٹیروں نے مقتدر قوتوں کے ہمراہ عوام کو لوٹنا شروع کیا ہے جماعت اسلامی ان لٹیروں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے مہنگائی بجلی بلوں میں اضافہ ،ادویات ،پٹرول قیمتوں میں اضافہ حکمران اپنی عیاشیاں شاہ خرچیاں بڑھانے کیلئے کر رہے ہیں ملک عوام کیلئے دیوالیہ ہوگئی ہے عوام کی کوئی عزت نہیں ہر طرف عوام کو لوٹنے کی ناکام پالیسیاں چل رہی ہے عوام بیدار نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے حکمرانوں کے ہر سودے میں کرپشن لوٹ مار کے ریکارڈ بن رہے ہیں ہرحکمران نے حکومت میں آکرایک دوسرے سے بڑھ کر ملک وقوم اور قومی خزانے کولوٹاہے جب تک دیانت دار قیادت ،دیانت دار ایماندار لوگ نہیں آئیں گے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اسلام وقومیت اور مختلف خوشنمانعروں سے عوام سے بار بار ووٹ لینے والوں نے بھی کوئی تبدیلی نہیں لائی آمریت نے بھی لوٹمار کو دوام دیاسب ناکام ہوئے اب جماعت اسلامی انشاء اللہ عوامی قوت وتائید سے کامیاب ہوکر سلگتے دیرینہ مسائل کے گرداب سے عوام کونکالی گی