کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے شہریوں ،جماعت اسلامی کے کارکنوں وذمہ داران ،وکلاء ،نوجوان اور علمائے کرام نے بجلی بلوں ،ادویات ،پٹرول ،گیس قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنے میں بھر پورشرکت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں بلکہ مہنگائی بلوں سے متاثرہ ہر فرد کا دھرنا تھاجماعت اسلامی برادر تنظیموں اور کوئٹہ جماعت اسلامی نے بھر پور محنت کیا ان شاء اللہ عوام نے ساتھ دیاتوحقیقی اسلامی عوامی تبدیلی آئیگی بدعنوانی مفت خوری کاخاتمہ عوام کوروزگار اورسہولیات فراہم کریں گے ۔
جماعت اسلامی نے پشاور،لاہور کے بعد کوئٹہ اب کراچی میں بھی دھرنے دیں گے اس کے بعد اسلام آباد پنڈی میں بھی بھر پور احتجاج کرکے حکمرانوں کو بلوں ،پٹرول میں اضافہ واپس لینے اور عوام کو ریلیف دینے پر مجبور کریں گے حکمران مفت خوروں کی مفت مراعات بند کریں بڑے چوروں کو پکڑیں اور ان سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کریں گھریلوچھوٹے بجلی صارفین کو تنگ نہ کریں اگرحکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہ دیا ،بجلی گیس ادویات اور پٹرول قیمتوں میں کمی نہیں کیے تو جماعت اسلامی اپنے احتجاج میں سختی ووسعت لے آئیں گے