18ستمبر سے گورنر ھاؤس پشاور کے سامنے شروع ھونے والے دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے، سید جماعت علی شاہ

پشاور(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ نے کہا ھے کہ 18ستمبر سے گورنر ھاوس پشاور کے سامنے شروع ھونے والے دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دھرنے میں پورے صوبہ سے عوام جوک  در جوک شرکت کرینگے دھرنے میں مختلف شعبہ ھاے زندگی کے لوگ شریک ھونگے خصوصا تاجر برادری کثیر تعداد میں شریک ہو نگی، دھرنے میں شریک نماز یوں کیلیے وضو خانوں کا بندوبست سرکاری مہمان خانے کے ساتھ ریلوے ٹریک کے قریب کر دیا گیا ہے، مختلف سٹالز بھی لگائے جا ئینگے ، ساونڈ ،سٹیج لائٹس اور دوسرے انتظامات کے لئے مختلف کمپنیاں تشکیل دے دی گئی ھیں ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ نے پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کو دھرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ھوے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کی پوری قیادت صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے پر ھیں اور عوام کو مہنگا ئی کے خلاف  ھونے والے دھرنے میں شریک کرانے میں مصروف ھیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پشاور اس دھرنے کی میزبانی کر گی جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ خان دھرنا کے انچارج ھیں اور تمام انتظامات جماعت اسلامی پشاور کے ذمہ پر ھیں انہوں نے کہا کہ دھرنے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین کے علاہ مہمان مقررین بھی خطاب کرینگے۔۔