کراچی (صباح نیوز)مستونگ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق حافظ حمداللہ کو کوئٹہ سے ائیر ایمبولنس کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ حمداللہ کو کراچی ائیرپورٹ سے ایمبولنس کے ذریعے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جے یو آئی رہنما کی کراچی منتقلی کے موقع پر مقامی قیادت ائیر پور ٹ پر موجود تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔۔