اسلام آباد (صباح نیوز)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے مستونگ دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے دھماکے میں جمیعت علما اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سمیت دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جمیعت علما اسلام کے رہنما پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے.نگران وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
Load/Hide Comments