گلگت (صباح نیوز ) جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے اراکین جنرل کونسل نے کثرت رائے سے مولانا تنویر حیدر ی جماعت اسلامی گلگت بلتستان کا امیر منتخب کرلیاہے،تنویر حیدری تین سال کے لیے امیر منتخب ہوئے ہیں قبل ازیں مولانا تنویر حیدری ضلع گلگت کے امیر رہ چکے ہیں،اراکین جنرل کونسل نے اسماعیل شریعت یار کو گلگت ،پروفیسر اسلم عبداللہ کو استور،ثالث کو غذر،امان کو سکردو کا امیر منتخب کیاہے۔
Load/Hide Comments