24ستمبر احتجاجی دھرنا غافل حکومت ،اشرافیہ کوعوامی مشکلات وپریشانیوں سے آگاہ وریلیف دینے پر مجبور کریگی ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ 24ستمبر احتجاجی دھرنا غافل حکومت ،اشرافیہ کوعوامی مشکلات وپریشانیوں سے آگاہ وریلیف دینے پر مجبور کریگی ۔عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے دووقت کاکھانا میسر نہیں۔مہنگائی وغربت کی وجہ سے غریب عوام تعلیم وعلاج سے محروم ہوگئے ہیں حکمرانوں کیلئے پاکستان سونا کی چڑیا عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا ہے نگران حکومت کو اشرافیہ کے بجائے پریشان حال عوام کے مسائل کا سوچناچاہیے نگران حکومت بھی آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے شاروں پرچل رہے ہیں ۔جماعت اسلامی 24ستمبر کواحتجاجی دھرنے میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔

اپنے بیان میں  انہوں نے کہاکہ مہنگے آئی پی پیز معاہدوں ،آئی ایم ایف اور بنکوں سے بھاری قرضے لینے والے ذمہ داران کا سرعام احتساب،ملوث مجرموں کو سرعام سزا ہونا چاہیے۔ کئی دہائیاں عوام کے لیے مشکل ترین دور تھاہرطر ف لوٹ مار عوام کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں جس پر اعتبار کیا جائے وہی ان کا ہوکر ذاتی مفادات مراعات کیلئے لڑتاہے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے پارلیمنٹ اور عوامی عدالت میں عوام کیلئے بھر پور توانا آوازبلند کیا جس پر ہمیں فخر ہے 24ستمبر گور نر ہائوس کوئٹہ میں احتجاجی دھرنامسائل ومشکلا ت کے شکار باشعور عوام کا ہے انشاء اللہ عوام الناس جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کومجبور کریں گے کہ عوامی مشکلات میں کمی ،بجلی گیس ادویات کی قیمتوں میں ریلیف دیا جائے۔نااہل ناکام غلام حکمر انوں کی نااہلی ناکامی نے قومی وحدت تار تارکرتے ہوئے نفرتوں کے بیج کرنوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیلا گیا ،کاروبار معیشت و امن و امان تباہ ہوا، مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا، ادارے کمزور ہوئے،

انصاف اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کی سابقہ حکومتوں نے آئی ایم ایف سے مرضی کے معاہدے کرکے عوام کومستقل غلامی کے ہتھکڑیاں پہنائیں،پالیسیوں کا تسلسل تاحال ہے، بجلی کے بل موت کے پروانے بن گئے، چینی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری کراس کر گئی، زرعی ملک میں اجناس کی نایابی اور آسمان سے باتیں کرتیں قیمتیں مافیاز، ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کا کیا دھرا ہے، جنہیں ہر حکومت کی پشت پناہی حاصل ہوتی ہے، مافیاز سیاسی پارٹیوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد کئی گنا وصول کیا جاتا ہے، لوٹ مار کے لیے عوام کی گردن دبوچی جاتی ہے، یہ سلسلہ 75برسوں سے جاری ہے، قوم مزید ظلم برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ قرضوں کی معیشت اور سودی نظام کے ہوتے ہوئے بہتری نہیں آ سکتی۔

عوام کو ریلیف دیا جائے، بجلی کے ٹیرف میں فی الفور کمی کا مطالبہ کرتے ہیں، اشیائے خورونوش اور پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی آواز اور ملک کی امید ہے، ہم ہرحال میں پرامن احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے تاوقتیکہ کہ عوامی مطالبات پورے نہ ہوں، ہماری جدوجہد کی منزل اسلامی فلاحی پاکستان اورخوشحال بلوچستان ہے۔ بلوچستان بھرمیں ترقی و خوشحالی لائیں گے، علاقہ کے عوام کو نام نہاد بڑی سیاسی پارٹیوں، ظالم جاگیرداروں نے خوشنام نعروں دیکر دھوکا دیابلوچستان کا ہر فرد پریشان ہے، زرعی بلوچستان ہر لحاظ سے محرومیوں کی آماجگاہ بن گیا۔ بلوچستان کے عوام حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں