سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے ۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے بدھ کے روز اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔فوج نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چند گام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
اس سے قبل منگل کی شام کو بھارتی فوجیوں، سی آر پی ایف اور پولیس کے اہلکاروں نے کولگام ضلع کے علاقے اوکے میں تلاشی اور محاصرے کی ایک مشترکہ کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کیا تھا ۔ جنوبی کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی جاری تھی ۔