بلاول بھٹو زرداری نے پانچ سالوں میں2 کروڑ 62 لاکھ 30ہزار 691ٹیکس ادا کیا


کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانچ سالوں میں انکم وزرعی ملا کر کل دو کروڑ 62 لاکھ 30 ہزار 691 ٹیکس ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2021میں مجموعی طور پر 72لاکھ 74 ہزار 378 ٹیکس جمع کروایا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2020 میں مجموعی طور 60 لاکھ 43 ہزار 471روپے ٹیکس ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2019 میں مجموعی طور پر 45 لاکھ 65 ہزار 243 روپے ٹیکس ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2018 میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 52 ہزار 117 روپے ٹیکس جمع کروایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2017 میں مجموعی طور پر 41 لاکھ 95 ہزار 482 روپے ٹیکس ادا کیا۔