کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ بجلی قیمتوں اور بدترین مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی کال پر ملک گیر ہڑتال کوئٹہ وبلوچستان بھر میں کامیاب رہی تاجروں ،دکانداروں سمیت وکلاء وہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بھر پور ساتھ دیا ہم تاجر برادری دکاندار ،وکلاء ودیگر طبقات کے مشکور ہیں حکمرانوں نے بجلی ،گیس ادویات قیمتوں میں اضافہ اورمراعات یافتہ طبقات سے مراعات واپس نہ لیے اورعوام کو ریلیف نہ دیا تو عوام الناس کیساتھ ملکر سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔مہنگائی ،یوٹیلٹی بلز،ادویات قیمتوں میں اضافہ سب کر مشترکہ مسئلہ ہے ۔عوام سب سے مایوس ہوئے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو مایوس نہیں کریگی ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی عوام کو مشکلات وپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے عوام ساتھ دیں تومراعات یافتہ ظالم طبقات سے مفت بجلی مفت گیس ،مفت سفری سہولیات ،مفت مکان واپس لیکر وسائل پریشان حال عوام پر خرچ کریں گے۔یہ ملک ججز جرنیلز اورچور لٹیروں کا نہیں چوبیس کروڑعوام ہے گوادر سے ژوب تک کامیاب ہڑتال پر جماعت اسلامی عوام الناس ،تاجر برادری دکاندار ،وکلاء ،چیمبر آف کامرس وصحافیوں کا شکر گزار ہیں سب نے سب کے مشترکہ مسائل کو حل کرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کیا آئندہ بھی انشا ء اللہ حقوق کے حصول ظلم وجبر کے خاتمے کیلئے ملکر عملی اقدامت اُٹھائیں گے بلوچستان کی تاریخ میں صوبہ بھر میں بیک وقت ہونے والی یہ پہلی کامیاب پرامن ہڑتال تھی جس میں گوادرسے ژوب اور صوبائی دارالحکومت میں تمام دکانیں ،مارکیٹیں بند تھی ۔وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔کوئی تشدد زبردستی نہیں ہوئی ۔پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد امیر جماعت سراج الحق اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے پھر سب ملکر عملی اقدامات اُتھائیں گے۔ہم ملک وقوم کو لاوارث چوڑیں گے نہ آئی ایم ایف کے حوالے کرنے دیں گے ۔بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے حکومت واداروں کے باوجود ملک آئی ایم ایف چلارہے ہیں ۔نگران حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرولیم مصنوعات ،بجلی قیمتوں میں اضافے کے بند برسانے شروع کیے نگران حکومت صرف منصفانہ بروقت الیکشن کروادیں آئی ایم ایف کے غلامانہ تباہی وبربادی کے احکامات پرعمل نہ کریں جنہوں نے آئی ایم ایف سے قرضے لیکر ہڑپ کیے ان سے قرضے وصول کرکے آئی ایم ایف کو دے دیں ۔جماعت اسلامی لوٹ مار ،مہنگائی ،بدعنوان ،مفت خوروں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گی ۔کامیاب پرامن ہڑتال سے ثابت ہوا کہ یہ مہنگائی قیمتوں میں اضافہ تاجر برادری دکاندار اورعوام الناس سب کا مشترکہ مسئلہ ہے ۔الحمداللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تمام اضلاع بڑے شہروں میں کامیاب پرامن ہڑتال تاجروں دکانداروں اوروکلاء سمیت ہر طبقہ فکرکے تعاون حمایت وتائیدسے ممکن ہواجس ہر ہم تعاون کرنے والوں کے مشکور ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگلے مرحلے میں بھی سب ساتھ دیں گے