کراچی(صباح نیوز) نسلہ ٹاور کے نقشے اور این او سی کے حوالے سے جن افسران کو پریزنٹیشن دی گئی تھی ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے گرانڈ پلس پندرہ فلور کی پریزنٹیشن اٹھائیس فروری دو ہزار تیرہ کو پیش کی گئی۔
مذکورہ دستاویز پریزنٹین آرکیٹیکٹ تحسین احمد اور انجینئیر یعقوب چھوٹانی نے پیش کی۔نسلہ ٹاور کی اپروول کے لیے بنائی گئی پریزنٹیشن ایس بی سی اے کی چھ رکنی افسران پر بنائی گئی کمیٹی کو پیش کی گئی۔
کمیٹی کی سربراہی اس وقت کے ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر عرف کاکا نے کی، کمیٹی میں اس وقت کے ڈائریکٹر اسٹرکچر علی مہدی، ڈائریکٹر جمشید ٹان صفدر مگسی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی پی اینڈ آر علی غفران اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزائن فرحان قیصر شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاؤن پلاننگ اور دیگر محکموں سے اپروول کے بعد حتمی منظوری کے لیے معاملہ ڈی جی ایس بی سی اے کے پاس گیا جس کے بعد منظور قادر نے نقشے اور تعمیرات کی حتمی منظوری دی۔