سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے 165 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیںگزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ کرونا کے تازہ کیسز میں سے 66 جموں ڈویژن اور 99 کشمیر سے رپورٹ ہوئے، جس سے کرونا متاثرین کی مجموعی تعداد 341624 ہوگئی۔
اب تک 4530 افراد جموں میں 2199 اور کشمیر میں 2331 کروناوائرس کی وجہ سے مر چکے ہیں۔ تازہ کیسوں میں سری نگر میں 41، بارہمولہ میں 18، بڈگام میں 13، پلوامہ میں 6، کپواڑہ میں 5، اننت ناگ میں 5، بانڈی پورہ میں 1، گاندربل میں 10، کولگام میں 0، شوپیاں میں 0، جموں میں 31، اودھم پور میں 31 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
لداخ میں اتوار کومزید23افراد کے کرونا رپورٹس مثبت آئی ہیں اس طرح لداخ میں کورونا متاثرین کی تعداد22207ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق لداخ میں اتوار کو20افراد کو کورونا مثبت پایا گیا جبکہ3افراد کرگل میں اس وائرس کا شکارپائے گئے۔۔ خطے میں کووِڈ سے مرنیوالوں کی تعداد219تک پہنچ گئی ہے جن میں لداخ میں161فوت ہوئے جبکہ کرگل ضلع میں 58کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔