کراچی(صباح نیوز)ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے نیپال کی کرکٹ ٹیم کل پاکستان پہنچے گی۔
شیڈول کے مطابق نیپال کی ٹیم ایک دن آرام کرے گی اور 24 اگست سے کراچی میں پریکٹس میچ کھیلے گی، 25 اگست کو ٹریننگ سیشن ہوگا۔نیپال کی ٹیم 27اگست کو ملتان روانہ ہوگی۔
پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ایشیا کپ کے پہلے میچ میں30 اگست کومدمقابل ہوں گی۔
نیپال کرکٹ ٹیم نے پی سی بی سے ایونٹ شیڈول سے قبل پاکستان آنے کی درخواست کی تھی۔