سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان


کراچی(صباح نیوز) سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، سمندری ہواؤں کی رفتار 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور  آئندہ 2 سے 3 روز تک ہوا 50 سے 55 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کو بھی چھوسکتی ہے،

مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ہلکی پھلکی دھوپ کے ساتھ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر موسم خوشگوار رہے گا۔