مشہور اداکارہ بابرہ شریف نے اپنا قومی ایوارڈ مریم اورنگزیب کو پیش کردیا


لاہور (صباح نیوز) فلموں کی مشہور اداکارہ بابرہ شریف نے فنکاروں میں وزیر اعظم کی طرف سے ہیلتھ انشورنس کارڈ اور ایوارڈ زتقسیم کرنے کی تقریب میں اپنا ایوارڈ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو پیش کردیا ۔

تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان بھی موجود تھے ۔ فنکاروں میں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ اور نیشنل آئیکون ایوارڈز تقسیم کئے گئے، اس موقع پر نامور فلمی اداکارہ بابرہ شریف نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہمیں ایوارڈز میں تو کوئی دلچسپی نہیں ہے، ہم سب ایوارڈز لے چکے ہیں۔

بابر شریف نے کہا کہ  خوشی اس بات کی ہے کہ پہلی حکومت ہے جس نے فلم انڈسٹری کا اعتراف کیا ہے اگر مسلم لیگ ن میں  مریم اورنگزیب جیسے آٹھ دس لوگ اور ہوں تو یہ انڈسٹری بھی اور ملک بھی مزید ترقی کرے گا ۔ میں اپنا ایوارڈ مریم اورنگزیب کو پیش کرتی ہوں اور جاتے جاتے یہ ایوارڈ انہوں نے سابق وزیر اطلاعات کے سپرد کر دیا ۔

 فلمی اداکارہ نشونے  فنکاروں میں وزیر اعظم کی طرف سے ہیلتھ انشورنس کارڈ اور ایوارڈ زتقسیم کرنے کی تقریب میں  شعرپڑھ دیا نگہ بلند ، سخن دل نواز ، جاں پرسوز۔ یہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے۔ تقریب میں وزیر اعظم  شہبازشریف  نے  مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی اور فنکاروں میں وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ اور نیشنل آئیکون ایوارڈز تقسیم کئے، اس موقع پر نامور فلمی اداکارہ نشو نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم بہت خوش ہیں شاندار حکومتی مظاہرہ ہے فلم انڈسٹری کو ترجیح دی گئی انھوں نے متذکرہ شعر پڑھا