لاہو ر(صباح نیوز) صدر انتخابی کمیشن جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کے مطابق جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتیجے میں اراکین جماعت نے کثرت رائے سے بشیر احمد ماندئی اور حافظ نصراللہ چنا کو مرکزی مجلس شوریٰ کا رکن منتخب کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے ضمنی انتخابات بلوچستان کے ضلع گوادر اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل حلقہ 2اور سندھ کے ضلع لاڑکانہ اور گردونواح پر مشتمل حلقہ 5پر ہوئے۔
مذکورہ حلقوں سے منتخب اراکین شوریٰ ہدایت الرحمن بلوچ اور کاشف شیخ بالترتیب امیر صوبہ بلوچستان اور امیر صوبہ سندھ منتخب ہو گئے تھے۔ پیر کو گنتی مکمل ہونے پر منتخب اراکین کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حلقہ 2 سے بشیر احمد ماندئی اور حلقہ 5 سے حافظ نصراللہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔