بلوچستان میں امن کا فقدان ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

 کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ الیکشن کیلئے غیر جانبدار نگران کابینہ تشکیل دیکر منصفانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کیے جائیں سانحہ 8اگست کی قیمتی جانوںکوبھلایا نہیں جاسکتا بلوچستان کے بجٹ کا بڑاحصہ امن کے قیام پر لیکن صوبہ بھر میں امن کا فقدان ہے سیکورٹی فورسزامن کے قیام کے بجائے سرحد،بارڈر ز،چیک پوسٹوں پرکاروبار میں مصروف ہیں مردم شماری میں کوئٹہ کی آبادی کو کم ظاہر کرناظلم عظیم ہے ۔الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی پرندوں کی پروازیں عوام کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے ہوتی ہے۔چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔75سالوں سے عوام ووسائل پر مسلط مافیازکانااہل ٹولہ مسائل کی بنیادی وجہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ ریل بحالی خوش آئند حکومت کوئٹہ سے ملک کے دیگر شہروں کے چلنے والے بندٹرینوں کو بھی فی الفور بحال کریںکوئٹہ کے گرین بسوں کی تعدادمیں اضافہ شہر کی سڑکوں کی حالت ٹھیک کیاجائے۔سیاست،سیکورٹی واحتساب اورانصاف کے اداروں کو ذاتی مفادات کیلئے کاروباری ادارے بنا دیے گیے ہیں جس سے عوام پریشان اور مافیاز ولٹیرے حرام مال سے مالامال ہورہے ہیں ۔عوام تحریک انصاف اور پی ٹی ایم ودیگر مقتدرقوتوں کا احتساب چاہتی ہے ۔روزگاربرائے فروخت ،تعمیراتی کاموں کو منافع بخش کاروبار بنانے بنانے والے سیاسی نہیں کاروباری مافیازہیں۔کوئٹہ کی آبادی کو کم ظاہر کرنے والے ایک بار پھر لسانی قومی جنگیں ،لڑائیاں ،نفرت وتعصب پھیلانے چاہتے ہیں لڑائواور حکومت کرووالی پالیسی تباہ کن ہیں۔

جماعت اسلامی امن کے قیام ،مسائل کو اجاگر اور حل کرنے سمیت حقوق کے حصول کیلئے جمہوری اورعوامی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ بار بار قوم پر مختلف خوشنما نعروں سے مسلط ہونے والے نااہل حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان موٹر وے،میٹرو بس،اونج لائن ٹرین سے تومحروم کر دیاگیاہے ۔گوادر وبلوچستان کے منصوبوں کو پنجاب منتقل ہونے سے اہل بلوچستان مزید تباہی وبربادی کی طرف جائیں گے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں میگاپراجییکٹس اتنے وقت نہیں لیتا جتنا پنجرہ پل کی تعمیر نے لیا بلوچستان کے میں ہر پراجیکٹس کے ساتھ مافیاز کا یہی منفی رویہ ہے جس میں ٹھیکیدار مالامال عوام پریشان رہتے ہیں یہ سب بلوچستان دشمنی بدعنوانی اور بے حسی کی انتہا ہے۔حکومت سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو ریلیف دیا جائے