سال2021کے دوران193 کشمیری حریت پسند شہید،135بھارتی فوجی ہلاک


مظفر آباد(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں سال2021کے دوران193 حریت پسند نوجوان بھارتی فوج سے جھڑپوں میں شہید ہوئے جبکہ 135بھارتی فوجی بھی مارے گئے ۔

حزب المجاہدین کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سال2021کے دوران شہید ہونے والے  193 مجاہدین میں حزب المجاہدین  کے ضلع کمانڈر شاکر نذیر احمد نجار ،ضلع کمانڈر شیزاز احمد لون عرف شیراز مولوی ،ضلع کمانڈر مدثر جمال وگے عرف یحیی حسینی اورضلع کمانڈر حزب المجاہدین فیروز احمد ڈار عرف رضوان احمد شامل ہیں ۔ انہوں نے  مجاہدین کی قیادت کا بھیڑا اٹھایا اور اپنے خون کے آخری قطرے تک دشمن کا مقابلہ کیااور داد شجاعت دیتے ہوئے ایک سنہری تاریخ رقم کرگئے۔

ان معرکہ آرائیوں میں مجاہدین کی کاری ضرب سے(135)بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جن میں ایک  جے سی او سمیت چار آفیسر شامل ہیں۔جھڑپوں کے دوران بھارتی فوج کے  182 اہلکار زخمی ہوئے جن میں پانچ میجر رینک کے آفیسر شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے مختلف علاقوں میں مجاہدین کے ساتھ معرکوں کے دوران ایک 62رہائشی مکانوں کو ماٹرگولوں اور بارود لگا کر تباہ کردیاجبکہ درجنوں مکانوں کو نذر آتش کرکے اربوں مالیت کا عوام کو نقصان پہنچایا۔

سال2021  کے دوران سینکڑوں علاقوں کے سرچ آپریشن کے دوران عوام اور بھارتی فوج و پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں بھارتی فوج نہتے عوام پر مظاہرے کے دوران اندھا دھند گولیاں برسائیں جن سے(210) عام شہری شہید ہوگئے  اور اس کے علاوہ  113 لاشیں مختلف علاقوں میں ملیں جو پر اسرار طور پر قتل ہوئی تھی جن میں بہت سی ایسی لاشیں ملیں جن کے بدن گولیوں سے چھلنی تھے ۔ جبکہ فائرنگ اور پیلٹ شلنگ سے  (481 ) نوجوان زخمی ہوئے۔بھارتی فوج نے کریک ڈانوں اور تلاشی و شبانہ چھاپوں کے دوران 2712  نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا۔۔اس سال وادی کے اندر19 نوجوان لاپتہ ہوئے جن کے بارے میں پتہ نہیں انہیں آسمان نگل گیا یا زمین کھاگئی۔

سال 2021  میں مجاہدین نے جان ہتھیلی پر رکھ کر بھارتی فوج سے03 اے کے 47 رائفلیں بطور مال غنیمت میں حاصل کیں۔ ایک طرف وادی میں آٹھ لاکھ فوج اور دوسری طرف مٹھی بھر مجاہدین ہونے کے باوجود بھارتی فوج اس جنگ سے تنگ آچکی ہے اور روز بہ روز ان کا مورال گررہا ہے،بھارتی فوج اکثر تنا کا شکار ہوچکی ہے اور آئے روز مختلف بہانے بنا کر بھارتی فوجی اس جنگ سے جان چھڑانا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے ہر سال کشمیر میں بھارتی فوج کی خود کشیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے،اس سال اسی تنا یا چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوج کے (42)اہلکاروں نے اپنی ہی بندوقوں سے خود پر گولی چلا کرخودکشیاں کیں۔