کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ وزراء ،ججز،جرنیلزوبیوروکریسی کے مفت پٹرول کوٹہ ختم کرنے کے بجائے حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیاحکومت آرمڈفورسزکے تمام آفیسرز،جوڈیشری کے تمام جسٹس ،ججز،پولیس اورسول بیوروکریسی کے آفیسرز،صدر،وزیر اعظم ،وزرائے اعلیٰ ،وزراء کے قافلوں ،مشیروں ،لاڈلوں کی مفت گاڑیاں ،گارڈز،فری بجلی ،گیس ،پٹرول ،نوکر چاکر،مفت کی ہر سہولت ومراعات ختم کرکے عوام کو ریلیف دیں ۔سی پیک کے ثمرات سے آج بھی اہل بلوچستان محروم ہیں ۔بدقسمتی اور بدعنوانی کی وجہ سے ہر میگاپراجیکٹ کرپشن وکمیشن کی نظر ہوجاتاہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران بیوروکریسی عوام سے مخلص نہیں ہرطرف لوٹ مار ،کرپشن وکمیشن کا دور دورہ ہے ۔حکومتی سطح پر بچت، سادگی، قناعت کے بجائے شاہ خرچیاں ،مفادات ومراعات ،بڑی گاڑیاں ،بڑے بنگلے،بڑی بڑی تنخواہیں دیکھ کر عوام پریشان ہوجاتے ہیں کہ ملک تو صرف عام عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا حکمران طبقہ تو اب بھی شاہ خرچیوں ،عیاشیوں میں مست ملک وملت کو لوٹ رہے ہیں ۔ عوام پریشان ،دو وقت کاکھانامیسر نہیں ،غریب مزدور ملازمین کی تنخواہیں بہت کم جس میں گزارہ بھی مشکل ہورہا ہے عوام ،مزدور ملازمین بچوں کی تعلیم علاج وخوراک کیلئے پریشان ہیں جبکہ مقتدرقوتوں ،حکمرانوں ،بیوروکریسی ،وزراء ،اسمبلی ممبرز،ججز جرنیلز،آفیسرزکی تنخواہیں لاکھوں میں اور ان کیساتھ مراعات بجلی ،گیس ،فون ،تعلیم ،علاج ،پٹرول ،ملازمین ،سیکورٹی سب کچھ مفت اور یہ سب کچھ عوام کے ٹیکسزسے لیے جارہے ہیں
حکمرانوں ،بیوروکریسی ،ججز،جرنیلز ،آفیسرزکی شاہ خرچیوں نے ملک کو دیوالیہ اور عوام کو دو وقت کے کھانے علاج وتعلیم کیلئے پریشان کر دیا ہے ۔حکمران طبقہ ،بیوروکریسی ،ججزوجرنیلز عوام اور ملک کے بجائے ذات ،خاندان اور اپنے بچوں کے لیے کام کر رہے ہیں وزراء بیوروکریسی اورمقتدرقوتیں بچت وسادگی اور قناعت جانتے تک نہیں ،ان کی شاخانہ خرچے ،مراعات ،شاہی خاندان کی طرف لائف اسٹائل دیکھ کر عوام پریشان ہوجاتے ہیں کہ ہمارے ٹیکسزسے حکمران ،بیوروکریسی ومقتدرقوتیں اور ان کے خاندان سب مالامال جبکہ عوام بدحال وپریشان ہیں نظام کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ملک کا پیسہ قومی خزانہ چند خاندان کے بجائے عوام پر خرچ نہیں ہوگاتبدیلی نہیں آئیگی ۔بدقسمتی سے ملک غریب عوام کیلئے دیوالیہ ہوگیا جبکہ آفیسرز،بیوروکریسی ،جرنیل ججزآج بھی قومی دولت سے مالامال اور ان کیلئے ملک دیوالیہ نہیں ہوسکتا #