لورالائی،مسافرکوچ اور پک اپ میں تصادم،6افراد جاں بحق


لورالائی(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں موسیٰ خیل کے قریب رکھنی راڑہ شم کے علاقے میں مسافر کوچ اور پک اپ میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق افراد میں سے 4 کا تعلق پنجاب اور 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہے۔