بلوچستان میں تیس ارب ڈالر سرمایہ کاری سے عوام کو روزگار ملے گا،مصدق ملک

اسلام آباد(صباح نیوز)پٹرولیم کے وزیرمملکت ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ بلوچستان میں تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے صوبے کے عوام کے لئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ایک نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال ہے اورسرمایہ کار معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے۔وزیرنے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی سرمایہ کارکمپنیوں نے پاکستان کے شعبہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورمعدنیات کے شعبوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے