کوہلو(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی تاہم امدادی کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں موجود افراد کو بچا لیا گیا۔
کوہلو کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔لیویز حکام کے مطابق کوہلو میں فاضل چیل کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی، لیویز اور مقامی افراد نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ فاضل چیل کے قریب تودہ گرنے سے کاہان اور رحمن آباد کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
حکام کے مطابق رابطہ سڑک کی بحالی کے لیے لیویز اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئیں۔