لندن ( صباح نیوز)تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہاہے کہ ہندوستان میں بڑھتے ہوئے فاش از م پر عالمی برادری کی خاموشی جرائم میں معاونت کے مترادف ہے،ہندوستان کے اندر ریاستی سرپرستی میں فاشسٹ گروپ انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں،ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت ان فاشسٹ گروپوں کے دستبرد سے محفوظ نہیںہے،بدقسمتی سے ان فاشسٹ گروپو ں کو حکومت کی پرستی حاصل ہے،ا وآئی سی اور اقوام متحدہ نے ہندوستان میں اس نسل کشی کا نوٹس نہ لیا تو ہندوستان کے اندر ایک بڑا انسانی المیہ رونماہواسکتاہے،او آئی سی اور اقوام متحدہ لاکھوں انسانوں کو موت کے منہ سے جانے سے بچانے کے لیے فوری نوٹس لیں
ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ 17 سے 19دسمبر ہندوستان کے صوبہ اتراکھنڈ میں تین روزہ دھرم سنسڈ میں ہندو توا سوچ رکھنے والے گروپ نے کھلے بندوں مطالبہ کیاہے کہ ہندوستان سے مسلمانوں کا قتل عام کرکے ہندوستان کو مسلمانوں سے پاک کیا جائے اور ہندہندو ہندوستان کے نعرے پر عمل کیاجائے،یہ کانفرنس حکومت کی سرپرستی میں سوا رب مسلمانوں اور 7ارب انسانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے
فہیم کیانی کے کہاہے کہ ہندوستان کے دارلحکومت دلی میں نازیوں کے انداز میں ایک فاشسٹ گروپ کھلے بندوں نعرے لگارہاتھا کہ جب تک ان کے دم میں دم ہے وہ ہندوستان کو صرف ہندووں کاملک بنائیں گے،اس کے راستے میں جو بھی آئے گا اس کو قتل کردیںگے،ہندوستان میں فاش ازم حکومتی سرپرستی میں پھیل پھول رہاہے اور عالمی برادری نے انکھیں بند کیے ہوئی ہیں،نریندرمودی کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں جو اس وقت ہندوستان کے وزیر اعظم ہیں،مودی پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے،فہیم کیانی کے کہاکہ برطانیہ میں ممبران پارلیمنٹ اس کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ہم ان کو شکریہ ادا کرتے ہیں
فہیم کیانی نے کہاکہ مودی ہٹلر کا روپ دھار کرانسانیت کا قتل عام کرنا چاہتاہے عالمی برادری نے نوٹس نہ لیاتو کروڑوں انسانی موت کے منہ میں چلے جائیںگے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرپر جبر قبضہ کیاہواہے اور اپنے اس ناجائز قابضے کو دوام بخشنے کے کشمیریوں کاقتل عام کررہاہے،کشمیرمیں سو اکروڑ انسانی کو گزشتہ 30ماہ سے یرغمال بنایاہوا ہے جو ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقا ب کررہاہے
فہیم کیانی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طورمداخلت کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلائے اور ہندوستان کے اندرمسلمانوں سمیت دیگر اقلیتتوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔