کراچی:سولجربازار میں فائرنگ،انسپکٹرسمیت 2افراد جاں بحق


کراچی (صباح نیوز) کراچی کے سولجر بازار میں فائرنگ سے پولیس کے انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس  نے بتایاکہ مرنے والوں میں جاوید بلوچ نامی شخص بھی ہے جو ایس ایچ او کلاکوٹ رہ چکا ہے۔ جاوید بلوچ کو پولیس نے گرفتار بھی کیا تھا، مقتول انسپکٹر کئی مرتبہ معطل اور برخاست بھی کیا جا چکا تھا، جب کہ ارشد پپو کو گرفتار کرنے والی ٹیم کی سربراہی بھی جاوید بلوچ کررہا تھا۔