کولمبو ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق کی شانداربیٹنگ،کیریئر کی چوتھی سنچری بنا دی


کولمبو(صباح نیوز)کولمبو ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی چوتھی سنچری بنا دی۔

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے میزبان ٹیم پر103 رنزکی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر273 رنز بنالیے ہیں،کریزپراس وقت اوپنرعبداللہ شفیق اورسعود شکیل موجود ہیں۔

عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے روز اپنی سنچری مکمل کی،کرکٹر کے ٹیسٹ کیرئیر کی یہ چوتھی سنچری ہے۔پاکستان اورسری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا۔