کولمبو(صباح نیوز) پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔
کولمبو میں ہونے والے فائنل میچ کا ٹاس بھارت نے جیتا اور پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔بلے بازوں کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھارت کو 352 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی ۔جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 224 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ، دوسری جانب بھارتیوں کے چہرے لٹک گئے ہیں ۔