پاکستان کی جانب سے 1800 میٹرک ٹن گندم ا فغان حکام کے حوالے


طورخم (صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے افغانستان کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1800 میٹرک ٹن گندم کی پہلی کھیپ افغان حکام کے حوالے کردی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے 22 نومبر2021 کو انسانی ہمدردی کے تحت افغانستان کے لئے 5 ارب روپے مالیت کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس امدادی سامان میں 50 ہزار میٹرک ٹن گندم، ہنگامی طبی سامان وادویات، سرد موسم میں کارآمد خیمے اور دیگر ضروری اشیاشامل ہیں۔

وزیراعظم کے اس فیصلے کے تحت پاکستان سے افغانستان برآمد ہونے والی کلیدی اشیاپرٹیرف اور سیلز ٹیکس میں کمی کی منظوری بھی شامل ہے۔

حکومت پاکستان کے اس اقدام کے تناظر میں1800(میٹرک ٹن)گندم کی پہلی کھیپ طورخم کے مقام پر افغانستان کے حوالے کی گئی۔