اینٹی کرپشن مقدمہ ، اسد قیصر کی 10دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں10دن کے لئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ۔عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتاری سے روک دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انور تاج والا ہی آرڈر کر رہے ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو آپ نہیں تھے تو درخواست گزار کو آنا چاہیے تھا۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ معاون وکیل آیا تھا لیکن وہ بہتر طریقے سے عدالت کو آگاہ نہیں کر سکا۔