نوشہروفیروز( صباح نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی ہیں وہ کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں تاہم میرا ذاتی خیال ہے کہ نواز شریف فروری سے پہلے واپس نہیں آئیں گے۔ سچ بات یہ ہے کہ پارلیمان کمزور ہوگئی، ملک کے حالات بدترین ہیں، اگر عمران خان صدارتی نظام چاہتے ہیں تو انہیں ماضی کی تاریخ کی طرح یاد کیا جائیگا،
ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے، ڈالر مزید بڑھے گا، انہوں نے کہاکہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا ہوئی، کچھ ملزمان کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملی،نوراللہ افغانستان میں ہیں، انٹرپول کو لکھا ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کرنے کے لیے پور انیٹ ورک حرکت میں رہا، بیت اللہ محسود بھی شامل تھا،پی پی رہنماء نے کہاکہ ہماری قیادت کو نشانہ بنایا گیا، آصف علی زرداری کو جیل میں رکھا گیا، آئندہ سال کے ابتدائی تین ماہ مشکلات کے ہیں، کیونکہ بہت سی باتیں کلیئر ہونے والی ہیں،حالات دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ لوگ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے، اگر کسی کی کسی سے بات ہوئی تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے،ہوسکتا ہے کہیں تھوڑا ہوا کا جھونکا آیا ہو تاہم ان کا خیال ہے کہ نوازشریف فروری سے پہلے واپس نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ جب کوئی نیا قانون بنایا جاتاہے تو ہم پر آزمایا جاتا ہے۔ آصف زرداری ۔ فریال تالپور کو جیل میں رکھا گیا۔۔ انہوں نے پیشن گوئی کی کہ ڈالرز مزید بڑھے گا۔اگر مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنا ہے تو کیا چار مہینے حکومت کو دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ صدارتی آرڈیننس استعمال کیا جا رہا ہے۔ مطلب حکومت کا پارلیمان پر اعتماد نہیں ہے۔دعا کریں کہ ہم آئی ایم ایف کے چنگل سے نکل جائیں