اسلا م آباد(صباح نیوز)اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں میں کاروبار کو فروغ دے رہا ہے ۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس پروگرام میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود کیلئے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دنیا انٹرنیٹ اور سماجی ذرائع ابلاغ کے دور میں گلوبل ویلج بن چکی ہے ۔وزیرمملکت نے کہاکہ وزارت اطلاعات ونشریات ڈرامہ اور ٹی وی کے مواد کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔فرخ حبیب نے کہاکہ ذرائع ابلاغ کی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئے نجی اور سرکاری شعبے کے اشتراک سے ایک میڈیا یونیورسٹی بھی قائم کی جارہی ہے