لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کی حکومت نے اعتراف کر لیا کہ میٹرو بس لاہور منصوبہ سستا ترین منصوبہ تھا۔
پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی محکمہ ٹڑانسپورٹ کی رپورٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے میٹرو بس سروس منصوبہ پر 29ارب 61کروڑ روپے لاگت آئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کے لیے میٹرو بس سروس کا منصوبہ ایل ڈی اے نے تعمیر کیا۔
میٹرو بس سروس لاہور سے اوسطا 1لاکھ 37ہزار مسافر روزانہ مستفید ہو رہے ہیں،لاہور میٹرو بس سروس کا یک طرفہ کرایہ فلیٹ ریٹ کی بنیاد پر 30روپے ہے۔لاہور میٹرو بس سروس کایہ منصوبہ 2013میں مکمل ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں تحریک انصاف اس منصوبے پر60ارب روپے سے زائد لاگت کا لزام لگاتی رہی تھی۔ن لیگ کے سیاسی مخالفین میٹرو بس لاہور کو جنگلا بس بھی کہتے رہے ہیں۔