صدر مملکت سے جے ڈی سی کے وفد کی ملاقات


کراچی(صباح نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف فلاحی تنظیموں کے سماجی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضرورت مندوں کی فلاح و بہبود کے لیے جے ڈی سی فاؤ نڈیشن کی کوششوں کو سراہا ۔

 جے ڈی سی کی وفد سے گورنرہاؤس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وفد کی سربراہی جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کررہے تھے ۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے سربراہ نے صدرمملکت کو غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے جاری سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ظفر عباس نے صدرمملکت کو جے ڈی سی فائونڈیشن کے کراچی میں 50 ڈائیلاسز سینٹرز کھولنے، راشن کی فراہمی، خوراک کے مراکز اور دیگر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے حکومت کے احساس پروگرام کی مختلف اسکیموں بشمول آسان قرضے، فنی تربیتی پروگرام اور ماں کے لیے غذائی امداد سے مستفید ہونے کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بینکوں کو صنعت کاروں کو آسان قرضے فراہم کرنے کے علاوہ غریبوں کو بھی کم سے کم شرح سود پر آسان قرضے فراہم کریں۔انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے آگے آئیں۔بعد ازاں جے ڈی سی کے سربراہ نے صدر مملکت کوشیلڈ بھی پیش کی