برمنگھم(صباح نیوز) تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے 73برسوں سے 2کروڑ کشمیریوں کابنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت غصب کررکھاہے جو پوری انسانیت کے لیے کھلا چیلنج ہے،کشمیریوں نے اپنے اس حق کے حصول کے لیے 5لاکھ کشمیریوں کی قربانیاں پیش کیں ہیںورشہادتوں کا سلسلہ جاری ہے،ہندوستان نے خود بھی اس حق کو تسلیم کیا اور عالمی برادری نے بھی کشمیریوں کے اس بنیاد حق کو تسلیم کیاہواہے،اقوام متحدہ نے کشمیریوں کایہ حق تسلیم کیاہواہے ہندوستان یہ حق کشمیریوں کو نہ دے کر اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور بنیادی انسانی آزاد ی سے انکار کررہاہے جو بہت بڑا جرم ہے جس پر عالمی برادری کو نوٹس لیناچاہیے۔
ان خیالات اظہارانھوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیراپنے اس حق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیںگے چاہے ایک ہزار سال لگ جائیں،انھوں نے کہاکہ یہ پوری انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہندوستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہاہے کوئی پونچھ والا ہی نہیں ہے،مقبوضہ کشمیر ایک کھلی جیل بنی ہوئی ہے گزشتہ تین سال سے سوا کروڑ کشمیری عملا یرغمال ہیں وہ اپنے عزیزوں کے جنازوں کو بھی گھروں میں دفنانے پر مجبور ہیں بدترین ریاستی دہشت گردی کاشکارہیں۔
انھوں نے کہاکہ تحریک کشمیربرطانیہ اور یورپ ہفتہ حق خودارادیت منائے گی اس حوالے سے منصوبہ بندی کا اجلاس بھی ہوگا،انھوں نے کہاکہ کشمیری سیاسی وابستگوں سے بالاتر ہوکر اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کریں،ہندوستان کو بے نقاب کریں عالمی سطح پر سفارتی مہم تیز کریں ۔