نومولود بچی کی ٹانگیں جھلسنے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ جاری 


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد کے نجی اسپتال میں نومولود بچی کی ٹانگیں جھلسنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہی نہیں تھا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی،رپورٹ کے مطابق اسپتال اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہی نہیں تھا۔

رپورٹ میں نجی اسپتال کی جانب سے شواہد ضائع کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔اسپتال کے آپریشن تھیٹر کی سروسزمعطل کردی گئی ہیں،آئی ایچ آر اے کے مطابق آپریشن تھیٹرمیں صرف ایمرجنسی سروسز کی اجازت ہوگی۔