مشعال ملک کی اپنے شوہریاسین ملک کے دو بھانجوں کی سرینگر میں گرفتاری کی مذمت


اسلا م آباد(صباح نیوز)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسیر چیرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ و امن وثقافت تنظیم کی چیرپرسن مشعال ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے اپنے شوہرکے دو بھانجوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یاسین ملک کے بھانجوں اشفاق اور شعیب کو سرینگر کے مائسیمہ علاقے سے گرفتار کیا گیا ان کا جرم اتنا ہے کہ وہ یاسین ملک کے بھانجے ہیں۔اشفاق کی عمر 23 سال ہے جب شعیب کی عمر ستائیس سال ہے۔

اپنے بیا ن میں مشعال ملک  نے کہاکہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے ، یاسین ملک کی بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے جبکہ یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے،

مشعال ملک نے کہاکہ یاسین ملک کو گرفتار ہوئے تین سال ہونے کو ہیں،جبکہ عالمی دنیا کشمیر   میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کشمیر میں بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لے،واضح رہے کہ سرینگر کے  مائسمہ علاقے میںلبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کے دوبھانجوں کو گرفتار کیا گیا ا ور ان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔